دھوری اڈہ ۔۔۔ دھوری اڈہ ایم ایم روڈ اور ماچھو نہر کے درمیان شیلٹر بیلٹ کی خرید وفروخت شروع
شیلٹر بیلٹ اراضی کی بندر بانٹ میں درجنوں افراد حصہ دار شور واہ ویلہ نہ کرنے پر سب کو خاموشی سے مال بناؤ کے طریقہ کار پر اتفاق کر لیا اراضی کو مختلف حصوں میں تقسیم کر کے سب کو راضی کر دیا گیا ھے
اب دس لاکھ پندرہ لاکھ بیس لاکھ اور پچیس لاکھ تک مرلہ فروخت شروع کر دی گئی ھے پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد کیلئے بطور ایجنٹوں نے پبلیسٹی شروع کر دی ھے
ذرائع کا کہنا ھے کہ اس سے قبل ایم ایم روڈ شیلٹر بیلٹ چک نمبر 433 کی حدود میں قبضہ مافیا کے خلاف محکمہ جنگلات کے ڈویژنل فارسٹ آفیسر افتخار علی نے سخت ایکشن لیتے ھوئے قبضہ واگزار کروانے کیلئے اپنی پوری فورس کے ہمراہ موقع پر پہنچے تو مافیا نے محکمہ مال سے ایک فرضی رپورٹ جاری کروا کر اراضی واگزار کروانے کو روک دیا ذرائع ابلاغ کا کہنا ھے اس رپورٹ تیار کروانے کے عوض محکمہ مال کو متنازع اراضی سے دس مرلہ سے بیس مرلہ کا لالچ دیا گیا تھا جس کی بنیاد پر رپورٹ جاری کی گئی
ذرائع کا یہ بھی کہنا ھے اس رپورٹ سے قبل محکمہ مال نے جو رپورٹ جاری کی تھی اس میں خالی پلاٹ اور مقبوضہ جنگلات کی ملکیت شو کی گئی جبکہ دوسری رپورٹ چمک کے کمال سے تیار کی گئی تھی اب اسی رپورٹ کی بنیاد پر لوٹ مار کا بازار گرم ھے دھڑا دھڑ پلاٹیشن کر کے سیل جاری ھے
جبکہ محکمہ جنگلات کے اعلیٰ حکام نے یہ سب روکنے کیلئے ھائی کورٹ رجوع کر رکھا ھے اب دیکھیں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ھے وقتی طور پر محکمہ جنگلات نے سیل اور قبضہ کرنے سے روک دیا ھے
اب دیکھیں آگے آگے ھوتا ھے کیا
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔