۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کوٹ لکھپت جیل میں قصور کی ننھی زینب کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران مرکزی ملزم عمران کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔ اس دوران عمران نے عدالت کے سامنے اعتراف جرم کر لیا۔
عمران نے عدالت کے سامنے زینب سمیت دیگر 8 بچیوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ جبکہ اس دوران عمران نے بچیوں کو قتل کرنے کے طریقہ واردات کی تفصیلات بھی عدالت کو بتا دیں۔ عمران کے اعتراف جرم کے بعد اسے سزا ہونے کے واضح امکانات ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قابل ماہرین قانون کی جانب سے کہا گیا تھا کہ صرف ڈی این اے رپورٹ کی بنیاد پر ملزم عمران کو سزا دلوانے ممکن نہیں ہوگا۔عمران کو مجرم ثابت کرنے کیلئے دیگر شواہد کا عدالت میں اس کا اعتراف بیان لینا ضروری ہوگا۔ اب عمران نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کے بعد کیس کا فیصلہ جلد سنائے جانے کا امکان ہے۔ عمران کے اعترافی جرم کے بعد ملزم کے وکیل مہر شکیل نے بھی کیس سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ عمران قصور کی ننھی زینب سمیت دیگر 8 بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے جرم میں ملوث رہا ہے۔ عمران کو میڈیا پر سامنے آنے والے معاملے کے بعد پنجاب پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا اور بعد ازاں ڈی این اے رپورٹ کی مدد سے اس کے مجرم ہونے کی تصدیق ہوئی۔
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔