Laila tul Qadrلیلتہ القدر کی قدر ومنزلت آپ پڑھکر حیران رہ جایینگے کہ واقعی ھم بہت غافل ھین
June 06, 2018
0
قدر کی رات ہزار مہینے سے بہتر ہے۔ اس میں فرشتے اور روح اپنے رب کے حکم سے ہر امر کے متعلق اترتے ہیں۔ وہ رات فجر طلوع ہونے تک سراسر سلامتی ہے۔‘‘
ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں،
کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’جس شخص نے ایمان کے ساتھ خالص ﷲ تعالیٰ کی رضا کے لیے لیلۃ القدر کا قیام کیا اس کے پچھلے تمام گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔‘‘
(صحیح بخاری،حدیث نمبر-2014)
نبی مکرم ﷺرمضان کے آخری عشرہ میں بہت زیادہ عبادت کیا کرتے تھے ، اس میں نماز ، اورقرات قرآن اوردعا وغیرہ جیسے اعمال بہت ہی زیادہ بجالاتے تھے ۔
امام بخاری نے اپنی کتاب میں،
عائشۃ رضی اللہ تعالی عنہا سے بیان کیا ہے کہ
:جب رمضان کا آخری عشرہ شروع ہوتا تو نبی اکرم ﷺرات کوبیدار ہوتے اور اپنے گھر والوں کو بھی بیدار کرتے اورکمر کس لیتے تھے،
(صحیح بخاری،حدیث نمبر-2024)
اور مسند احمد اور مسلم شریف میں ہے کہ
:رمضان کے آخری عشرہ میں نبی ﷺ اتنی زیادہ کوشش کیا کرتے تھے جوکسی اور ایام میں نہیں کرتے تھے ۔
Tags
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔