Laila tul qadr لیلتہ القدر کب وقوع ھوتی ھے اسکی علامات اور پہچان کا آسان طریقہ
June 06, 2018
0
*لیلۃ القدر رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے کوئی ایک رات ہے اور یہ رات تبدیل ہوتی رہتی ہے*
امام بخارى رحمہ اللہ ني اپنی صحیح میں باب باندھا "باب تَحَرِّي لَيْلَةِ الْقَدْرِ فِي الْوِتْرِ مِنَ الْعَشْرِ الأَوَاخِرِ " یعنی لیلۃ القدر آخری عشرہ کی طاق راتوں میں تلاش کرنے کا بیان،
🌷 ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ،
شب قدر کورمضان کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں ڈھونڈو ۔
(صحیح بخاری:حدیث نمبر- 2017)
ایک روایت میں ہے کہ،
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے حجرے سے نکلے، لوگوں کو شب قدر بتانا چاہتے تھے ( وہ کون سی رات ہے ) اتنے میں دو مسلمان آپس میں لڑ پڑے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، میں تو اس لیے باہر نکلا تھا کہ تم کو شب قدر بتلاؤں اور فلاں فلاں آدمی لڑ پڑے تو وہ میرے دل سے اٹھا لی گئی اور شاید اسی میں کچھ تمہاری بہتری ہو۔
( تو اب ایسا کرو کہ ) شب قدر کو رمضان کی ستائیسویں، انتیسویں و پچیسویں رات میں ڈھونڈا کرو۔
(صحیح بخاری،حدیث نمبر-49)
🌷اور ایک روایت میں ہے،
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، شب قدر کو رمضان کے آخری عشرہ میں تلاش کرو، جب نو راتیں باقی رہ جائیں یا پانچ راتیں باقی رہ جائیں۔ ( یعنی اکیسوئیں یا تئیسوئیں یا پچیسوئیں راتوں میں شب قدر کو تلاش کرو )
(صحیح بخاری،حدیث نمبر-2021)
ان احادیث سے پتا چلا کہ شب قدر آخری
عشرے کی طاق راتوں میں سے کسی رات بھی ہو سکتی ہے،
*شب قدر کی علامات*
پہلی علامت..!
🌷رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک نشانی یہ بتائی کہ،
شب قدر کی صبح کو سورج کے بلند ہونے تک اس کی شعاع نہیں ہوتی وہ ایسے ہوتا ہے جیسے تھالی،
(سنن ابو داؤد،حدیث نمبر-1378)
دوسری علامت:
🌷رسول صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا،
تم میں سے کون شب قدر کو یاد رکھتا ہے (اس میں ) جب چاند نکلتا ہے تو ایسے ہوتا ہے جیسے بڑے تھال کا کنارہ،
(صحیح مسلم،حدیث نمبر-1170)
تیسری علامت:
🌷سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:''لیلۃ القدر آسان و معتدل رات ہے جس میں نہ گرمی ہوتی ہے اور نہ ہی سردی۔ اس کی صبح کو سورج اس طرح طلوع ہوتا ہے کہ اس کی سرخی مدھم ہوتی ہے ۔
(مسند بزار: 11/486)
مسند طیالسی: 349)
( ابنِ خزیمہ:3/231)
یہ روایت حسن ہے!۔
*نوٹ
شب قدر کی رات کو کتے نا بھونکنے والی بات کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں*
🌷شب قدر کی دعا
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،
وہ کہتی ہیں: اے اللہ کے رسول! اگر میں شب ِ قدر کو پا لوں تو کونسی دعا کروں؟
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
یہ دعا کرنا:
اَللّٰہُمَّ إِنَّکَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّی۔
(اے اللہ! تو معاف کرنے والا ہے، معافی کو پسند کرتا ہے، لہٰذا مجھے معاف کر دے۔)
(سنن ابن ماجہ،حدیث نمبر-3850)
Tags
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔