شہبازشریف لندن سے کلثوم نواز کی میت لے کر لاہور پہنچ گئےشہبازشریف لندن سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازکی میت لے کر لاہور پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق خاتون اول کلثوم نواز کی میت لے کر پی آئی اے کی پروازلندن سے لاہور پہنچی۔پروازسوا گھنٹے تاخیرسے روانہ ہوئی، طیارہ آج صبح سات بجے کے قریب لاہور ایئرپورٹ پراترا. قبل ازیں بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ لندن کی ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کی گئی، نمازجنازہ میں شہبازشریف،اسحاق ڈار سمیت دیگرعزیز و اقارب شریک ہوئے.پاکستانی ہائی کمیشن کےحکام اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی، چوہدری نثارجنازےمیں شرکت کےلیے خاص طورپرلندن پہنچے. کلثوم نواز کے صاحب زادوں حسن اور حسین نواز نے والدہ کا آخری دیدار لندن میں کیا۔ اسمانواز، حلیمہ ڈار، عثمان ڈار، محمد عدنان، فیصل ٹوانا ، اسدبیگ مرزا، خدیجہ حفیظ مرزا، سائرہ صالح ،صلاح الدین بٹ، صائمہ طارق، اعجازگل اور فراست حسین شہباز شریف کے ہمراہ ہیں.
آج شام پانچ بجے مولانا طارق جمیل کلثوم نواز کی نماز جنازہ پڑھائیں گے، انھیں جاتی امرا میں سپرد خاک کیاجائے گا۔
Kulsoom Nawaz diedسابق خاتون اول کے کتنے جنازے پڑھاے جایینگے ..........تفصیل دیکھین
September 14, 2018
0
Tags
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔