Kulsoom Nawaz with Maryam Nawaz مریم نوازکی ان کے والدہ مرحومہ بیگم کلثوم نوازسےآخری گفتگو سامنے آگئی۔
September 13, 2018
0
سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازکی ان کے والدہ مرحومہ بیگم کلثوم نوازسے وطن واپسی پرآخری گفتگو سامنے آگئی۔ مریم نواز نے کہا کہ پتا نہیں اللہ کوکیا منظور تھا،امی نے آنکھیں کھولیں،امی نے آنکھیں کھولیں توان کی آنکھوں سے 2آنسو باہر آگئے،میں نے کہاکہ امی دیکھیں میں وہی آپ کی گڑیا ہوں جس کوآپ کہتی تھیں کہ تمہارا دل چھوٹا ہے اور تم رو پڑتی ہو،لیکن اب میں بہادر ہوگئی ہوں، مجھے رونا نہیں آتا آپ نے بھی نہیں رونا۔مریم نوازنے 13جولائی کولندن سے پاکستان واپسی پرطیارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہجب ہم لندن پہنچے توہیتھروایئرپورٹ پرمیرے بھائی کا والد کوفون آیا کہ آپ گھر نہ جائیں بلکہ سیدھا اسپتال پہنچے، کیونکہ امی اسپتال میں ہیں۔ والد نوازشریف نے پوچھا ان کا کیا ہوا؟ کیوں اسپتال لے کرگئے ہیں؟ جس پربھائی نے بتایا کہ ان کابلڈ پریشر گرگیا تھا۔ تاہم ہمیں انہوں نے کچھ نہیں بتایا۔لیکن جب ہم اسپتال پہنچے اور میں ان کے روتے ہوئے چہرے دیکھے تومیں ان سے پوچھا کہ کیا ہوا ہے؟ تو انہوں نے بتایا کہ امی کوکارڈیک اریسٹ ہوگیا ہے ۔یعنی امی کے دل نے خون کوپمپ کرنا چھوڑ دیا ہے۔اور ایسا دوبار ہوا ہے۔ تاہم ڈاکٹرز نے ان کوفی الحال ٹھیک توکرلیا ہے لیکن وہ بے ہوش ہیں اور وینٹی لیٹر پرہیں، ڈاکٹرز نے کہا کہ ہم کچھ نہیں کرسکتے۔مریم نواز نے بتایا کہ وہ میرے لیے ایک انتہائی افسوس ناک لمحہ تھا۔پھر پورا ایک مہینہ میری والدہ نے نہ آنکھیں کھولیں اور نہ ہی کوئی اشارہ دیا۔وینٹی لیٹر پررہیں ، بے ہوش رہی۔میں اور میرے والد نوازشریف ہرروز اسپتال جاکرصبح سے شام تک آوازیں دیتے تھے۔اسی امید کے ساتھ روزوہاں جاکران کے پاس --> بیٹھے رہتے کہ ایک بار وہ ہمیں پاکستان جانے سے پہلے دیکھ لے۔اسی دوران فیصلہ بھی آگیا ۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم نے واپس آنا تھا توانہوں نے اچانک آنکھیں کھولیں۔اللہ تعالیٰ کے کام ہوتے ہیں اللہ تعالیٰ کوپتا نہیں کیا منظور تھا۔ انہوں نے آنکھیں کھولیں توان کی آنکھوں سے 2آنسو باہرآگئے۔ توامی کومیں نے کہا کہ امی دیکھیں میں وہی آپ کی گڑیا ہوں جس کوآپ کہتی تھیں کہ آپ نے ہروقت آنسو آنکھوں پررکھے ہوتے ہیں۔تمہارا دل چھوٹا ہے اور تم رو پڑتی ہو۔میں نے کہا کہ اماں میں وہی والی مریم ہوں اور اب میں بہادر ہوگئی ہوں۔اب مجھے رونا نہیں آتا اس لیے آپ نے بھی نہیں رونا۔۔مریم نواز نے کہا کہ مجھے نہیں پتا کہ میری امی نے میری آواز سنی یا نہیں۔
Tags
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔