Opposition allianceحکومت کیلیے بڑا خطرہ..... اپوزیشن جماعتوں نے متحدہ اپوزیشن الاینس قائم کردیا اب کیا ھوگا. جانیے تفصیلات میی
October 04, 2018
0
اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں نے متحدہ اپوزیشن قائم
کرکے مولانا فضل الرحمن کو کنوینر مقرر کردیا
نمائندہ ایکسپریس کے مطابق ملاقات میں پی اے سی کی سربراہی اپوزیشن کو نہ دینے پر کسی بھی کمیٹی کیلیے نام نہ دینے پر بھی اتفاق ہوا۔ دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات میں اپوزیشن جماعتوں کے امور پر بات چیت کی، مولانا فضل الرحمن اپوزیشن الائنس کے کنوینر ہیں۔
متحدہ اپوزیشن کی داغ بیل ڈالتے ہوئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات کیلیے اتحاد کرتے ہوئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کیاہے۔ کئی دنوں سے جاری رابطوں کے بعد گزشتہ رات پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے حتمی مذاکرات ہوئے۔
ن لیگ کے وفد میں ایاز صادق، رانا ثناء اللہ اور طارق فضل چوہدری شامل تھے جبکہ پیپلز پارٹی کی نمائندگی نیئر بخاری، راجہ پرویز اشرف،خورشید شاہ اور قمرالزمان کائرہ نے کی۔ ملاقات میں ضمنی انتخابات کیلیے سیٹ ایڈجسٹمنٹ فارمولے کو حتمی شکل دیدی گئی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نیئر بخاری نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں مشترکہ امیدوار لانیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قمرزمان کائرہ نے کہا کہ کراچی اور رحیم یارخان میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ن لیگ سپورٹ کرے گی جبکہ پنجاب کی نشستوں پر پیپلزپارٹی ن لیگ کے امیدواروں کی حمایت کریگی۔ اس سے پہلے دن میں پارلیمنٹ ہائوس میں خورشید شاہ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے بھی اسی معاملے پر ملاقات کی اور ضمنی الیکشن میں انتخابی اتحاد کے امور پر بات کی۔
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔