پیرآف سواگ شریف کی کرامت سے زانی آدمی نامرد ہوگیا ؟؟؟
سحرلیہAugust 26, 2020
0
آپ کے ایک مرید فقیر محمد بخش سندھی جو کہ دریا خان ضلع بھکر کے رہنے والے ہیں۔ بیان کرتے ہیں کہ ہمارے علاقے کا ایک شخص جس کا نام محمد بخش بلوچ تھا وہ حضرت پیر سواگ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ اور بیعت کی درخواست کی اور حضرت کے دستِ مبارک پر بیعت سے مشرف ہوکر واپس اپنے گھر چلا گیا۔
اس دوران اس کی اپنے علاقے میں کسی پرائی عورت سے اس کی آشنائی تھی اس نے زنا کیا۔ جب وہ دوبارہ خانقاہ معلیٰ سواگ شریف پہنچا تو حضرت قبلہ پیر سواگ نے اس کو سخت انداز میں ملامت کی اور حکم دیا کہ مجھ سے دور ہو جاؤ۔ میرے قریب بھی نہ بیٹھو۔ وہ شخص کچھ دور جا کر بیٹھ گیا اور رونے لگا۔
کچھ دیر گزری تھی کہ حضرت پیر سواگ قبلہ نے اسے شفقت کریمانہ فرماتے ہوئے اسے بلایا اور فرمایا کہ مرید کا فرض ہے کہ پیر کی خدمت میں حاضر ہوئے اور پیر کا فرض ہے کہ اس کو برے کام سے روکے۔ یہ فرما کر محمد بخش بلوچ کی کمر پر تھپکی دے کر فرمایا کہ اب دیکھیں گے کہ تو کس طرح گناہ کرتا ہے۔ وہ شخص اسی وقت نا مرد ہو گیا اس کے بعد کسی عورت پر بھی قادر نہ ہوسکا۔
کچھ عرصہ کے بعد اس نے مجھے کہا کہ حضرت قبلہ کی خدمت میں عرض کریں کے میں اپنی منکوحہ عورت پر تو قادر ہو جاؤں۔ فقیر محمد بخش سندھی کے عرض کرنے پر حضرت پیر سواگ نے محمد بخش بلوچ کے لئے دعا فرمائی تو اس کے بعد وہ فقط اپنی منکوحہ بیوی پر ہی قادر رہ سکا دوسری جگہ پر گناہ کرنے پر قادر نہ رہ سکا۔
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔