حضرت خواجہ غلام حسن پیر سواگ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی کرامت سے سکھ نے اپنا جوڑا کاٹ دیا
August 25, 2020
0
حضرت خواجہ غلام حسن نقشبندی المعروف پیر سواگ رحمۃ اللہ علیہ کے دست حق پرست پر نور پور تھل کا ایک سکھ مسلمان ہوا۔ جس کا نام آپ نے شیخ فضل الدین رکھا۔ ایک دن وہ خانقاہ معلیٰ سواگ شریف میں حاضر ہوا اور آکر کہنے لگا کہ حضور دعا فرمائیں کہ میرا لڑکا بھی مسلمان ہو جائیں۔ ابھی وہ یہ بات کر ہی رہا تھا کہ اس ک ابیٹا بھی خانقاہ شریف میں اپنے والد کو ملنے کے لیے آگیا۔ شیخ فضل الدین نے اپنے بیٹے کو دعوت اسلام دی اور کہا کہ تو بھی حضرت کے سامنے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو جا۔ مگر بیٹے کا رویہ پہلے سے بھی سخت نکلا اور اس نے دوٹوک لفظوں میں اپنے والد سے انکار کر دیا۔ اور خانقاہ شریف سے واپس اپنے گھر جانے کے لیے والد سے اجازت مانگی تو اس کے والد نے اسے اجازت نہیں دی۔ اس کو وہیں بٹھا کر حضرت پیر سواگ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کی کہ میں نے اپنے لڑکے کو دعوت دی ہے مگر وہ پہلے سے بھی سخت رویہ اختیار کئے ہوئے ہے اور اب وہ خانقاہ شریف سے اپنے گھر واپس جانے کی مجھ سے اجازت مانگ رہا ہے۔ حضرت پیر سواگ نے اس لڑکے کو طلب فرمایا اور اس کے ساتھ چند قدم چل کر اسے اپنے تسبیح خانے میں لے گئے۔ وہ لڑکا بھی پیچھے پیچھے تسبیح خانے میں داخل ہوا۔ اور آتے ہی عرض کرنے لگا حضور مجھے بھی کلمہ پڑھا کر مسلمان کر لیجئے۔ اور اپنا جوڑا جو سکھوں کی طرح سر پر تھاخود اپنے ہاتھوں سے کاٹ ڈالا۔ حضرت پیر سواگ نے اسے مسلمان کرنے کے بعد اس کا نام شیخ غلام یٰسین رکھا
Tags
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔