موبائل استعمال کرنے کی عادت تو ہم سب کو ہی ہےلیکن کیا آپ نے اس بات پر غور کیا ہے کہ جب آپ نیا فون خریدتے ہیں تو کچھ عرصے بعد ہی اس کی کارکردگی پہلے کی طرح نہیں رہتی۔
فون کی کارکردگی متاثر ہونے کی ایک وجہ ہماری خود کی چھوٹی چھوٹی غلطیاں ہوتی ہیں جسے ہم معمول بنا لیتے ہیں اور ایسے ہمارے فون کی بیٹری وقتاً فوقتاً خراب ہونا شروع ہوجاتی ہے۔تو چلیں جانتے ہیں کہ ایسی کون سی عادتیں ہیں جو ہمارے اسمارٹ فون کی بیٹری خراب کر رہی ہیں۔
خراب سروس
اکثر ایسے مقامات ہوتے ہیں جہاں پر موبائل فون میں لگی ہوئی سِم کے نیٹ ورک بے حد کمزور ہوتے ہیں اور ایسے میں بار بار ایس ایم ایس اور کال کرنے سے موبائل فون کی بیٹری متاثر ہو سکتی ہے۔
جن جگہوں پر نیٹ ورک کا مسئلہ ہو تو ضرری ہے کہ آپ ان جگہوں پر کالز اور ایس ایم ایس کرنے سے گریز کریں کیونکہ یہ عادت آپ کے فون کی بیٹری کو جلد خراب کر سکتی ہے
ایک ہی وقت میں زیادہ ایپلی کیشنز کُھلی ہوں
ہمارے اسمارٹ فون میں بیک وقت متعدد ایپلی کیشنز کُھلی ہوئی ہوتی ہیں اور اس وجہ سے ہمیں تقریباً ہر ایپلی کیشن سے ہی بار بار نوٹیفکیشن بھی موصول ہورہے ہوتے ہیں۔
موبائل میں بیک وقت متعدد ایپلی کیشنز کُھلی ہونے کی وجہ سے اس کی بیٹری پر اثر پڑتا ہے، ضروری ہے کہ آپ اپنے فون میں تمام تر ان ایپلی کیشنز کو بند رکھیں جس کی آپ کو ضرورت نہیں ہے۔ہروقت بلیوٹوتھ آن رکھنا
ہم میں سے اکثر لوگ اسمارٹ فونز کے معاملے میں بے حد لا پرواہ ہوتے ہیں اور بلیو ٹوتھ استعمال کرنے کے بعد بھی اسے بند کرنے کی زحمت نہیں کرتے۔موبائل میں بلاوجہ بلیوٹوتھ کُھلا رکھنے کی یہ عادت فون کی بیٹری کو خراب کرسکتی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ جیسے ہی بلیو ٹوتھ کا کام ختم ہوجائے تو اسے فوراً بند کردیا جائے
ہر وقت تصاویر اور ویڈیوز بنانا
یہ ایک بہت ہی عام عادت ہے جو کہ ہم میں سے اکثر لوگوں میں پائی جاتی ہے، ہر وقت تصاویر اور ویڈیوز بنانے سے اسمارٹ فون کی بیٹری پر بہت برا اثر پڑتا ہے
۔ضرورت سے زیادہ تصاویر اور ویڈیوز بنانے کی یہ عادت جلد آپ کے اسمارٹ فون کی بیٹری کو خراب کر سکتی ہے
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔