پنجاب میں اسکول ہفتےکے6روزکھُلیں گے،صبح کی اسمبلی اورلنچ بریک بند
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے اسکولوں کوکھولنے کے لیے شیڈول جاری کردیاہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب میں اسکول ہفتے کے6 دن کھُلیں گے۔اسکولوں میں صبح کے وقت اسمبلی اور لنچ بریک نہیں ہوگی۔
اس کےعلاوہ اسکول کے اوقات صبح ساڑھے سات سے دوپہر 1 بجے تک مقررکئے گئے ہیں۔
تمام سرکاری اورنجی اسکولوں کو طالبعلموں کو2 گروپ میں تقسیم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پہلا گروپ پیر،بدھ اور جمعہ کو اسکول آئے گاجبکہ دوسرے گروپ کومنگل،جمعرات اور ہفتے کوبلایا جائے گا۔
مانٹرینگ ٹیموں کو ایس او پیز اور گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کروانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہے۔
اس کےعلاوہ تعلیمی سال آدھا ہونے کی وجہ سے نصاب کو 40 فیصد تک کم کردیا گیا ہے۔تمام اسکولوں کونئےجاری کردہ نصاب کے مطابق امتحانات اور ٹیسٹ تیار کرنے کی ہدایات دی گئی ہے
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔