اسلام آباد (سحرپاکستان آن لائن) قومی شناختی کارڈ کی اہمیت دن بدن بڑھتی ہی جا رہی ہے انسان کی شناخت کا سب سے بڑا ذریعہ قومی شناختی کارڈ ہی ہوتا ہے جبکہ تبدیلی حکومت کی خواہش ہے کہ بوسیدہ نظام کو تبدیل کیا جائے اور ملک ک جدید خطوط پر استوار کیا جائے تاکہ لوگ ماڈرن دور میں داخل ہو سکیں۔
اب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے قومی شناختی کارڈ نمبر کو نیشنل ٹیکس نمبر قرار دے دیا ہے جس کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے۔
ایف بی ار حکام کے مطابق تمام شناختی کارڈ ہولڈر اشخاص کو ٹیکس نیٹ میں لانا قومی مطالبہ ہے اور یہ مطالبہ کافی دہائیوں سے کیا جا رہا ہے اور اس کے لئے رواں بجٹ میں آخر کار بڑا قدم اُٹھا لیاگیا ہے
دنیا کے اکثر ممالک میں بھی قومی شناختی کارڈ نمبر کو ٹیکس نمبر قرار دیا جا چکا ہے جس سے تمام شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے میں بڑی مدد ملتی ہے۔
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔