توہین رسالت کے ملزم کو سزائے موت پر ملک مزمل تھہیم ایڈووکیٹ کو انتھک کوششوں پر مبارکباد
October 22, 2020
0
مقدمہ نمبر 40/18 مورچہ 24.1.2018 بجرم 295سی تھانہ چوک اعظم میں آج ایڈیشنل سیشن جج جناب حسنین رضا صاحب لیہ نے فیصلہ سناتے ہوئے فردجرم ثابت ہونے پر گستاخ رسول ملزم محمد امین کو سزائے موت حکم سنایا اور 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا .مستغیث/مدعی محمد حنیف کئ طرف سے وکالت ملک غلام مزمل تھہیم ایڈووکیٹ ہائی کورٹ. سید شاہدالحسن شاہ بخاری ایڈووکیٹ. محمد یاسین تھہیم ایڈووکیٹ. محمد راشد اسلام علوی ایڈووکیٹ. میاں عوام حمید ایڈووکیٹ نے کی جبکہ ملزم کی طرف رانا فیصل مسعود ایڈووکیٹ نے وکالت کی جبکہ سرکار کی طرف سے غلام مصطفیٰ اے ڈی پی پی نے فرائض سرانجام دیے.. اس موقع پر ملک غلام مزمل تھہیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ حق سچ کی فتح ہوئی ہے اور انشاءاللہ اس گستاخ کی سزائے موت پر جلدی عمل درآمد ہوگا... یہ اللہ نے کرم کیا کہ ہم ملزم کے خلاف کیس ثابت کرنے میں کامیاب ہوئے حس پر ملزم امین کو سزائے موت سنائی گئی
Tags
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔