الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی صوبہ اور ضلع وار تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کردیں جس کے مطابق پنجاب اور سندھ میں مرد ووٹرز کی شرح 55 فیصد، خواتین ووٹرز کی شرح 45 فیصد ہے جب کہ خیبرپختوانخوا اور بلوچستان میں مرد ووٹرز کی شرح 57،خواتین کی شرح 43 فیصد ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک میں 2 ہزار 538 خواجہ سراء بھی رائے دہندگان میں شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 8 لاکھ 25 ہزار 833 ہےجن میں 52 فیصد مرد اور 48 فیصد خواتین ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ لاہور میں ووٹرز کی کل تعداد 59 لاکھ 4 ہزار 4 ، راولپنڈی میں 32 لاکھ 88 ہزار 50 اور ملتان میں 27 لاکھ 95 ہزار 727 ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی سینٹرل میں ووٹرز کی تعداد 19 لاکھ 66 ہزار 945 ہے،کراچی ویسٹ میں 16 لاکھ 46 ہزار، 187 ، کراچی ایسٹ میں 15 لاکھ 7 ہزار 345 ، کورنگی میں 13 لاکھ 67 ہزار 106 ، کراچی جنوبی میں 11 لاکھ 74 ہزار 124 اور ملیر میں 7 لاکھ 43 ہزار 225 ہے ۔
یاد رہے خواجہ سراوں نے اپنی سیاسی جماعت بھی بنالی ہے جس کا نام آزادی پارٹی رکھا گیا ہے،اس پارٹی کے پہلے سربراہ کانام ندیم پرکشش ہے۔اس پارٹی نے الیکشن لڑنے کا بھی اعلان کیا ہے
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔