وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری توانائی عامر جان سمیت تمام ذیلی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔
ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ پنجاب میں بجلی سے محروم علاقوں کو بجلی کی فراہمی ترجیح ہے ،اس وقت پنجاب کے 6 ہزار 103 دیہات بجلی سے محروم ہیں، محکمہ توانائی نے بجلی سے محروم علاقوں کوتوانائی کی فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ کیساتھ حکمت عملی طے کرلی ہے۔
اختر ملک نے کہا کہ پنجاب کے تمام آف گرڈ علاقوں کو
شمسی توانائی پر منتقل کرنے جارہے ہیں،سابقہ دور حکومت میں صرف زبانی جمع خرچ ہوتا رہا، گھریلو صارفین کے لیے سولر پالیسی پر بھی کام ہو رہا ہے،حکومت نے متبادل ذرائع توانائی پالیسی بھی نوٹیفائی کردی ہے۔
اختر ملک نے کہا کہ متبادل ذرائع توانائی پالیسی سے مقامی ذرائع توانائی کی پیداوار میں انقلاب آئے گا، پاکستان وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں آگے بڑھے گا۔
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔