کوئٹہ (سحر پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پی ڈی ایم کے جلسہ میں شرکت کے لیے کوئٹہ پہنچ گئی ہیں جہاں وہ جعفر مندوخیل کے گھر گئیں، مسلم لیگ ق کے رہنما جعفر خان مندوخیل نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہناتھاکہ نوازشریف نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا،نوازشریف کی آواز پورے پاکستان میں گونج رہی ہے، 72 سالہ تاریخ میں عوام نے خوف کی زنجیریں توڑی ہیں، پی ڈی ایم کی 11جماعتوں نے خوف سے آزاد ہوکر اتحاد کیا، خوف میں رکھنے والوں کے احتساب کا بھی مطالبہ کیا ہے
ان کا مزید کہنا تھاکہ نوازشریف ملک میں نہ ہوتے ہوئے بھی چھائے ہوئے ہیں، عوام نوازشریف کومسیحاسمجھ رہے ہیں، نوازشریف نے ریاست سے اوپر ریاست کی بات کی، آئی جی کواٹھانے کے بعدثبوت دیاگیاریاست کے اوپرریاست کیاہوتی ہے، کراچی واقعہ کے بعدوزیراعظم منظرسے غائب ہیں،وہ بھی کراچی واقعہ سے لاعلم ہیں۔مریم نواز کاکہنا تھاکہ کراچی واقعہ کے بعدوزیراعظم منظرسے غائب ہیں،سندھ پولیس نے چھٹی کی درخواست دی،کہاان حالات میں کام نہیں کرسکتے،ہمیں ہرحال میں عوامی مینڈیٹ کااحترام کرناہے، آٹا، چینی ،ادویات کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں، حکومت نے ریاست کی طاقت کواپنی طاقت سمجھ لیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان سے محبت کرنے والے لوگ ہیں،نوازشریف نے ذاتی مفادات کی قربانی دےکروطن عزیزکی بات کی،نوازشریف نے ہمیشہ وطن عزیزکے دفاع کویقینی بنایا۔
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔