پی ڈی ایم آج مسلم لیگ ن کے گڑھ سمجھے جانے والے شہر گجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں جلسہ کرنے جا رہی ہے جس کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ پی ڈی ایم کے جلسے سے مریم نواز، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین بھی خطاب کریں گے۔
جلسے میں شرکت کے لیے مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان لاہور سے گجرانوالہ پہنچیں گے، دونوں جماعتوں کے قافلے کامونکی میں ساتھ ملیں گے جب کہ بلاول بھٹو زرداری لالہ موسیٰ سے گجرانوالہ پہنچیں گے۔حکومتی اعلانات کےباوجود مختلف مقامات پر رکاوٹیں اور مشکلات پیدا کیے جانے کی اطلاعات ہیں، ایسے میں مریم نواز نے بھی ٹوئیٹر کا میدان سنبھالا اور لکھا کہ ""اتنا ڈر؟ وہ بھی ایک نہتی لڑکی سے؟"
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔