پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے آج ہونے والے جلسے میں شرکت کے لیے مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جاتی امراء سے قافلے کی صورت روانہ ہوئی ہیں۔اس موقع پر مریم نواز نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج 22 کروڑ عوام کے حقوق کے لیے نکلے ہیں، گوجرانوالہ کے عوام ،بھائی، بہنیں ہمارے قافلے میں شامل ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم محنت کشوں، تاجروں، بے روزگاروں، نوجوانوں اور خواتین کے حقوق کے لیے باہر نکلے ہیں، ہم عوام کے ووٹ کو عزت دلانے کے لیے نکلے ہیں۔مریم نواز نے مزید کہا کہ پولیس اور انتظامیہ عوام کے راستے میں نہ آئیں، ہم عوام کی ہی نہیں آپ کے حقوق کی بھی جنگ لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس اور انتظامیہ نے آئین اور قانون کی پاسداری کا حلف اٹھایا، کسی جعلی حکمراں کے تحفظ کا نہیں، سب لوگ قانون اور آئین کی جنگ میں ہمارے قافلے میں شامل ہوں
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔