مسلم لیگ (ن) کی سیکریٹری اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کابینہ اجلاس میں آج 2 وزرانے کھل کر عثمان بزدار پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ اجلاس میں عثمان بزدار اور وزرا کی تلخ کلامی پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مراد راس اور انصر مجید نے وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے ہیں۔ن لیگ پنجاب کی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ آئندہ چند دنوں میں پنجاب میں بڑی تبدیلی آنے جارہی ہے۔
انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ پی ٹی آئی کے 20 ارکان اسمبلی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف متحرک ہوچکے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے مزید دعوے سے کہا کہ بہت جلد پنجاب میں 3 حکومتی وزرا کی سربراہی میں فارورڈ بلاک بننے جارہا ہے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ تبدیلی کے موجب جلد ہی عثمان بزدار کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے کا اعلان کریں گے۔پہلے پنجاب کے وزرا نجی محفلوں میں عثمان بزدار کےخلاف سازشیں کرتے تھے۔ عظمیٰ بخاری نے انکشاف کیا کہ پنجاب کابینہ کے چند باشعو وزراءعثمان بزدار کی کرپشن سے آشنا ہوچکے ہیں۔
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔