یہ وقت بھی گزر جائے گا۔۔۔ کہنے کو تو یہ ایک فقرہ ہے مگر اس کے پیچھے بہت گہری سوچ اور اعمال کا دارومدار شامل ہے۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ فیس بک پر تحریک انصاف کے آفیشل پیج سے مریم نواز کو ماضی کی یاد دلا کر طنز کا نشانہ بنایا گیا اور بتایا گیا کہ کس طرح وقت اپنے انداز بدلتا ہے اور کیسے پل بھر میں کوئی بادشاہ سے فقیر اور فقیر سے بادشاہ بن سکتا ہے۔
11 مئی 2014 کو مریم نواز کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کیا گیا تھا جس میں وہ عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ کبھی لیپ ٹاپ کا رونا، کبھی میٹرو بس پے رونا، کبھی دھاندلی پے رونا، کبھی جلوس روکنے کا رونا، آپ کی قسمت میں رونا ہی ہے۔
Kabhi laptop pe rona
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 11, 2014
Kabhi metro bus pe rona
Kabhi dhandli pe rona
Kabhi jaloos rokne ka rona
Aapki kismat main rona hi hai. Feel sorry 4 u!
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔