Type Here to Get Search Results !

Weather

LAYYAH WEATHER

پنجاب ٹیچرز یونین کا سکولوں کو سات روز کیلئے بند کرنے کا مطالبہ

سحرلیہ 0

 


تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیچرز یونین نے جن سکولوں کے اساتذہ وطلباء کورونا میں مبتلا ہیں وہاں کلاس روم کو سیل کرنے کی بجائے ان سکولز کو 7 روز کے لئے بند کرنے کا مطالبہ کردیا، لاہور کے اساتذہ و طلباء کو کورونا وائرس، جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کی جن سکولوں کے اساتذہ وطلباء کورونا میں مبتلا ہیں وہاں کلاس روم کو سیل کرنے کی بجائے ان سکولز کو 7 روز کے لئے بند کردیا جائے ۔

سموگ کے باعث اساتذہ وطلباء میں سانس کی تکالیف بڑھ رہی ہیں، چوہدری محمد علی کا کہنا تھا کہ سی ای او ایجوکیشن لاہور تعلیمی اداروں کے سربراہان کو فوری ہدایات جاری کریں کہ وہ سانس، نزلہ، زکام وکھانسی میں مبتلا اساتذہ وطلباء کو فوری چھٹی دے دیں، حکومت سکولوں کے کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے ساتھ کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے اضافی فنڈز مہیا کرے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.