پی ڈی ایم کا لاہور میں آج پاور شو، جلسہ انتظامیہ نے شرکاء کیلئے 13 نکاتی ہدایت نامہ جاری کردیا، کورونا وائرس اور سردی سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا ہدایت نامہ بذریعہ ایس ایم ایس کارکنوں کو بھیجا گیا۔
جلسہ کے شرکاء کو کورونا وائرس کے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، ہدایت نامے کے مطابق جلسے کے شرکاء ماسک کا استعمال، سماجی فاصلے کا خیال، اپنا قومی شناختی کارڈ ہمراہ رکھیں، موسم کی مناسبت سے چادر، رومال، مفلر رکھیں تاکہ بوقت ضرورت کام آسکے، بارش سے بچاؤ کیلئے برساتی یا چھتری، پانی کی ایک بوتل پاس رکھیں جو پینے اور وضو کے کام آسکے، نمازوں کا خصوصی اہتمام کریں۔
ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ مقامی قیادت کیساتھ رابطے میں رہیں اور گروپ سے الگ نہ رہیں، شرکاء ضرورت سے زائد رقم ساتھ نہ لے کر جائیں، روانگی سے قبل احباب کے رابطہ نمبر محفوظ کرلیں، ہوسکے تو ویڈیو بنا کر قیادت کو ارسال کردیں، موبائل چارجنگ کاخیال رکھیں، موبائل چارج رکھنے کیلئے پاوربینک یا ڈبل بیٹری کا انتظام کرلیں، جلسے کے شرکاء قانون کا احترام کریں، پنڈال میں اپنے دوستوں کیساتھ بھرپور تعاون رکھیں۔
ہدایت نامے کے مطابق شرکاء توڑ پھوڑ جلاؤ گھیراؤ سے اجتناب کریں، دوسروں کو بھی اس سے روکیں، قومی املاک کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے، پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے ارکان وسپوٹرز کا بھی احترام کریں، ان سے الجھنے اور بحث وتکرار کی کوشش نہ کریں، میڈیا ٹاک کا موقع ملے تو پی ڈی ایم کے مؤقف کی روشنی میں بات کریں۔
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔