بڑے پاورشو کاسٹیج تیار کرلیا گیا، پنڈال سج گیا، کرسیاں لگ گئیں، گریٹر اقبال پارک میں جوش اور ہلچل ، چہل پہل، رنگ برنگے سیاسی پرچم اور گروپوں کی صورت کارکن، لیگی رہنما مریم اورنگزیب، عطااللہ تارڑ اور توصیف شاہ بھی انتظامات کے جائزے کیلئے جلسہ گاہ پہنچ گئے، لاہور میں پی ڈی ایم کے پاورشو کے لئے لیگی رہنماؤں، کارکنوں کی جلسہ گاہ آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب خواجہ محمد آصف کا قافلہ مینار پاکستان جلسہ میں شرکت کے لیے گھر سے روانہ ہوگیا، قافلہ باب سیالکوٹ پہنچ کر ضلع بھر سے آنے والے قافلوں کے ساتھ شامل ہوجائے گا، گھر سے نکلتے وقت سابق وفاقی وزیر نے غرباء میں امداد بھی تقسیم کی۔
روانگی سے قبل خواجہ محمد آصف کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام رکاوٹیں ہٹا کر لاہور پہنچیں گے، حکومت بظاہر کہتی ہے کہ جلسہ کی اجازت دی ہے مگر پورے پنچاب میں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں، اللہ تعالی کے فضل و کرم سے مسلم لیگ ن اور دیگر 11 جماعتوں کے کارکن تمام رکاوٹیں عبور کرکے پہنچیں گے۔
خواجہ محمد آصف کا مزید کہنا تھا کہ رات کو ہی ہمیں پتہ چل گیا تھا کہ ڈسکہ انٹرچینچ پر کنٹینر لگائے جارہے ہیں۔
دوسری جانب پی ڈی ایم لاہور کے جلسے میں دہشت گرد حملے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ لاہور نے پی ڈی ایم کے سینیر رہنماؤں کو تھریٹ لیٹرز بھی بھجوا دئیے ہیں جس کے ساتھ صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کی رپورٹ بھی لف ہے۔
تاریخ میں پہلی بار سیاسی جلسے کی سرکاری سطح پر کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی، ڈی سی افس میں کنٹرول روم قائم، رینجرز کی دوکمپنیوں کو بلا لیا گیا، پہلے مرحلے میں ایمرجنسی کی صورت رینجرز کے جوان چارج سنبھالیں گے، ضلعی انتظامیہ لاہور نے پی ڈی ایم جلسے کی لمحہ بہ لمحہ سخت مانیٹرنگ کے لئے ڈیڑھ سو کیمروں تنصیب کر کے کنٹرول روم قائم کر دیا ہے،کنٹرول روم میں الائیڈ محکموں کے افسران کو تعینات کردیاگیا۔
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔