مریم نواز نے سال نو پر قوم کو مبارکباد کے ساتھ یہ دعا بھی کی ہے کہ اللہ پاکستان کو مسلط شدہ بے حس حکمرانوں سے چھٹکارا عطا فرمائے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ’نئے سال کا آغاز اس دعا کے ساتھ کے اللّٰہ تعالیٰ پاکستان کو مسلط شدہ نااہل اور بےحس حکمرانوں سے چھٹکارا عطاء فرمائے‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’اللہ اس پاک سر زمین میں آئین کی حکمرانی نافذ فرمائے تاکہ پاکستان خوشحالی کی منزل کی جانب ایک بار پھر گامزن ہوجائے‘۔
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔