الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 8300 ایس ایم ایس سروس مفت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اعلامیے کے مطابق ووٹرز 15 دسمبر تک بلا معاوضہ اپنا ووٹ چیک کرسکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8300 ایس ایم ایس سروس کو مفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ابتدائی طور پر سنگل ایس ایم ایس کی کل لاگت 2 روپے جمع ٹیکس تھی۔ تمام ووٹرز سے گزارش ہے کہ وہ 15 دسمبر تک بلا معاوضہ(Free) اپنا ووٹ چیک کریں۔ براہ کرم اپنا CNIC (قومی شناختی کارڈ نمبر) بغیر ہائفن (-) کے اپنے موبائل پر ٹائپ کریں اور اسے 8300 پر میسج میں بھیجیں ۔ آپ کو الیکشن کمیشن سے فوری طور پر اپنے ووٹ کے تمام کوائف فری مل جائیں گے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان عوام الناس کو یہ پہلی مرتبہ یہ سہولت مفت فراہم کر رہا ہے ۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی شناختی کارڈنمبر 8300 پرمیسج کریں، الیکشن کمیشن سے فوری اپنے ووٹ کے تمام کوائف مل جائیں گے
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔