چھٹی تھل جیپ ریلی مظفرگڑھ میں ریس کے لئے میدان سج گیاگاڑیاں فراٹے بھرنے کے لئے تیار رجسٹریشن ٹیگنگ مکملہ ھیڈ محمد والا پر افتتاحی تقریب ملک بھر سے مرد و خواتین ریسرز کی شرکت
چھٹی تھل جیپ ریلی کا آغاز ہوگیا،، پہلے روز چھانگا مانگا ٹیلے پر ریلی کے لیے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹیگنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا
تھل کے صحرا میں چھٹی تھل جیپ ریلی شروع ہوگئی ہے،جیپ ریلی میں ملک کے معروف ریسرز حصہ لے رہے ہیں،آج گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹیگنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا،رجسٹریشن کے مرحلے میں جیپ ریلی کے لیے 106 گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں، پری پیئرڈ کیٹیگری میں 58، سٹاک کیٹیگری میں 40 اور خواتین کیٹیگری میں 8 گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں. گاڑیوں کی ٹیگنگ اور معائنے کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا. 26 نومبر کو کوالیفائنگ راؤنڈ، 27 نومبر کو مردو خواتین کی سٹاک کیٹیگری کے مقابلے ہونگے ریس کا سب سے اہم پری پیئرڈ کیٹیگری کی ریس 28 نومبر کو ہوگی، ریلی کے لیے 195 کلومیٹر طویل ریتلا اور دشوار گزار ٹریک بنایا گیا ہے جو مظفرگڑھ اور لیہ کے علاقوں پر مشتمل ہے.
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔