جعلی اور بوگس سٹامپ پیپرز کے خاتمے کی خاطر پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی ای سٹیمپنگ سسٹم نافذ کیا جائے گا،اس حوالے سے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور بورڈ آف ریونیو، خیبرپختونخوا کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی تقریب ارفع ٹاور میں منعقد ہوئی۔ ایم او یو پر چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور ‘سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو خیبرپختونخوا سید ظفر علی شاہ اور ایڈیشنل سیکرٹری فنانس، کے پی کے عمارہ خان نے دستخط کیے۔
👇👇👇
تقریب میں ڈی جی ای گورننس پی آئی ٹی بی ساجد لطیف،ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کے پی کے مشتاق حسین، پروجیکٹ ڈائریکٹر کے پی کے شبیر احمد، ڈائریکٹر پی آئی ٹی بی حماد حسن ہمدانی و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔اس موقع پر چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور نے کہا کہ
👇👇👇
پی آئی ٹی بی کے منصوبے ای سٹیمپنگ نے آغاز سے اب تک شاندار نتائج حاصل کیے ہیں۔ پنجاب میں ای سٹیمپنگ سسٹم کے تحت اب تک 244 ارب روپے ریونیو اکٹھا ہو چکا ہے۔اب تک 1 کروڑ 11 لاکھ سے زائد ای سٹامپ پیپرز جاری کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں بھی پنجاب آئی ٹی بورڈ پہلے ہی اس نظام کے نفاذ کیلئے کام شروع کر چکا ہے۔چیئرمین اظفر منظور نے کہا کہ
👇👇👇
شہریوں کی سہولت کیلئے پی آئی ٹی بی کے ای سٹیمپنگ سسٹم نے روایتی نظام کو مکمل طور پر تبدیل کر کے سٹیمپ پیپر کے اجراء کے عمل کو ڈیجیٹل کر دیا ہے۔ کے پی کے میں سٹامپ پیپر کے اجراء کو ڈیجیٹل کرنے سے ریونیو میں اضافہ اور شفافیت آئے گی۔ کے پی میں نئے سسٹم کی بدولت سٹامپ پیپرز کا حصول صرف پندرہ منٹ میں ممکن ہو جائے گا۔اس موقع پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو خیبرپختونخوا سید ظفر علی شاہ نے کہا کہ
👇👇👇
نظام کے تحت پچھلی تاریخوں میں فراڈ‘ مالیاتی چوری اور جعلسازی کا خاتمہ ہو گا۔ کے پی کے میں سٹامپ پیپر کے حصول کا پرانا پیچیدہ طریقہ ء کار ختم کر کے آن لائن سسٹم نافذ کر دیا جائے گا۔ پی آئی ٹی بی کے تعاون سے صوبے میں جدید نظام نافذ کرنے سے شفافیت آئے گی اور
بدعنوانی کا خاتمہ ہو گا۔تقریب میں بتایا گیا کہ
👇👇👇
خیبرپختونخوا بورڈ آف ریونیو کے آڈیٹرز کی سہولت کیلئے ای سٹامپ پیپر اور چالان 32-A کی تصدیق کیلئے موبائل ایپ بھی تیار کی جائے گی۔پی آئی بی کی مدد سے خیبرپختونخوا میں یہ نیا نظام 31 مئی 2022 تک نافذ کر دیا جائے گا۔
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔