اکثر آپ نے دیکھا ہوگا کہ بچوں کے سر پر پھول نما کچھ بنا ہوتا ہے جس کو بھنورا کہا جاتا ہے۔
اس بھنورے کے ہونے یا نا ہونے سے کوئی فرق پڑتا یا اس کے ہونے کی کوئی وجہ موجود ہے اس حوالے سے کچھ معلومات حاصل ہوئیں ہیں۔
اس حوالے سے ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بچوں کے سروں پر ان بھنوروں کے ہونے کا سبب بالوں کا تیزی سے بڑھنا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کچھ بال کمزور ہوتے ہیں اور کچھ مضبوط ہوتے ہیں اور مضبوط بالوں کو تیزی سے بڑھنے کی جگہ چاہیئے ہوتی ہے۔
تحقیق کے مطابق جگہ نا ملنے پر بال خود بخود ٹیڑھے میڑھے راستے بنالیتے ہیں جس کی وجہ سے بھنورے بن جاتے ہیں۔
ان بھنوروں سے متعلق بزرگوں کا کہنا ہے کہ جن بچوں کے سر پر پیچھے کی طرف بھنورے ہوتے ہیں وہ ذہین، اور حوصلہ مند انسان ثابت ہوتے ہیں ۔
اسی طرح کے بھنور سامنے کی طرف ہوتا ہے وہ جذباتی ہوتے ہیں جبکہ سامنے کی جانب 2 بھنور ہونا ڈبل شخصیت ہونے کی نشانی ہوتی ہے
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔