اپنی کار کا رنگ خود تبدیل کریں، رنگ بدلنے والی دنیا کی پہلی گاڑی متعارف
جرمن کار ساز ادارے بی ایم ڈبلیو نے رنگ بدلنے والی دنیا کی پہلی گاڑی متعارف کرادی۔
جرمن ادارے نے امریکی شہر لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران دنیا کی پہلی رنگ بدلنے والی کار متعارف کرائی۔
👇👇👇
بی ایم ڈبلیو میں رنگ بدلنے کیلئے الیکٹرونک انک ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جس کے ذریعے سے صارف اپنی گاڑی کا رنگ خود بدل سکے گا۔رپورٹس کے مطابق
👇👇👇
بی ایم ڈبلیو آئی ایس فلو کو کالے، سرمائی اور سفید رنگ میں بدلا جا سکتا ہے اور یہ سب ایپلیکیشن کے ذریعے ممکن ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ
👇👇👇
بی ایم ڈبلیو کا رنگ بدلنے کیلئے کسی توانائی کی ضرورت نہیں ہے اور آنے والے دنوں میں ایپلیکیشن کے بجائے رنگ بدلنے کیلئے گاڑی میں ہی بٹن دیا جائے گا۔
Expression like you've never seen before 🧘♀️ Change your car's colour to fit your mood with the BMW iX Flow featuring E Ink. #THEiX #BMWCES #BMW #BMWEInk @EInk pic.twitter.com/dSoqbBqJzt
— BMW (@BMW) January 6, 2022
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔