وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے واپس نہ آنے پر شہباز شریف کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ نے اٹارنی جنرل کو نواز شریف کےواپس نہ آنے کے معاملے میں اپوزیشن لیڈر اور ن لیگی صدر کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ نواز شریف فراڈ کے ذریعے ملک سے نکلے، سابق وزیراعظم نے 17 مہینے سے کوئی علاج نہیں کروایا۔
اُن کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی فیملی سے پاکستانی ہائی کمیشن نے رابطہ کیا لیکن انہوں نے رپورٹس دینے سے انکار کر دیا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ جو رپورٹس نواز شریف نے بھیجی ہیں وہ پنجاب حکومت نے مسترد کر دی ہیں، سابق وزیراعظم کی صحت کا جو ڈرامہ رچایا گیا تھا وہ درست نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی شخصی ضمانت دینے والے شہباز شریف فراڈ میں پوری طرح ملوث ہیں، عدالت سے استدعا کی جائے گی کہ اپوزیشن لیڈر کو سابق وزیراعظم کو واپس نہ لانے پر نااہل قرار دیا جائے۔
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔