ایکسپریس نیوز کی خبر کے مطابق ، رویت ہلال ریسرچ کونسل (RHRC) نے جمعہ کے روز کہا کہ اس سال ملک بھر میں عید الفطر 22 اپریل بروز ہفتہ منائے جانے کا امکان ہے۔
کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے بتایا کہ شوال کا چاند دیکھنے کے لیے کمیٹی کا اجلاس 20 اپریل بروز جمعرات کو بلایا جائے گا۔
اگر چاند جمعرات کی شام نظر آ گیا تو عیدالفطر 22 اپریل 2023 بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔ تاہم انہوں نے مزید کہا کہ چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے کے 30 روزے مکمل کرنے کے بعد 22 اپریل کو عید منائی جائے گی
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔