لیہ پولیس کا ایسا کارنامہ جسے دیکھکر آپکی آنکھون مین محبت اور تحسین کے آنسو آجایینگے اور آپ بے ساختہ سلام پنجاب پولیس کا نعرہ لگانے پر مجبور ھوجایینگے
فروری 11, 2018
0
لیہ پولیس کا شعار -تحفظ، احساس، مدد (ان جوانوں کے جذبہ کو سلام)
زیر نظر تصاویر ان اشخاص کے ذہنوں پہ ایک دستک ہے جو سمجھتے ہیں کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں کوئ درد دل انسان نہیں ہوتے لیکن اب وقت آ گیا ہمیں اپنی سوچ کو بدلنا ہو گا ہمیں اپنے محافظوں کی عزت و تکریم کرنا ہو گی یقیناً اگر کسی میت کو دفنانے میں ذیادہ دیر ہو جائے تو پھر شاید اپنے بھی قریب آنے سے گریز کرتے ہیں لیکن گزشتہ دن علاقہ تھانہ پیر جگی سے ملنے والی ایک نامعلوم تعفن شدہ نعش کی دن بھر قانونی کارروائی کرانے کے بعد تہجیز و تکفین کیلئے ٹی ایم اے کے حوالے کرنے کی بجائے ان پولیس اہلکاران نے اس فریضہ کو بھی خود سرانجام دینے کا فیصلہ کیا جاں بحق شخص نہ تو ان میں سے کسی کا عزیز تھا نہ دوست صرف اور صرف انسانیت کے ناطے یہ کام کیا کہ ہم صرف محافظ ہی نہیں بلکہ اپنی قوم کیلئے درد دل رکھنے والے جوان ہیں

