تیرہویں چولستان جیپ ریلی کا جادو سر چڑھ کر بولنے کے لیے تیار ، 13 سو سی سی سے لے کر 62 سو سی سی کی دیو ہیکل گاڑیاں ریس کے پہلے روز 215 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے لیے فلیگ آف جاری ، شائقین موٹرسپورٹس سے چولستان کی رونقیں دوبالا ہوگئیں ،
بھاولنگر میں جاری تیرہویں چولستان جیپ ریلی کے دوسرے روز سٹاک کیٹگری کی گاڑیاں 215 کلومیٹر کے پہلے راؤنڈ کے لیے فلیگ آف جاری ہے جبکہ پریپیئرڈ گاڑیوں کے لیے 240 کلومیٹر کی ریس کے لیے فلیگ آف کل ہوگا ۔ لائیٹ ، سٹاک اور موڈی فائیڈ کیٹگریز کی سو سے زائد گاڑیاں مجوعی طور پر 455 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گی جبکہ ریس کا اختتام 18 فروری کو قلعہ ڈراوڑ کے مقام پر ہوگا ۔ شائیقین موٹر سپورٹس کے لیے آج کے دن ڈویثنل سپورٹس بہاولپور کی جانب سے کبڈی اور علاقائی پہلوانوں کے درمیان دنگل کے مقابلے منعقد کرائیں گے جبکہ اس موقع پر صحرائی جہاز بھی جھوم جھوم کر حاضرین کا دل لبھائیں گے ۔
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔