لیہ تھل جیپ ریلی کا مکمل احوال اور ویڈیوز
تھل میلہ اور تھل جیپ ریلی کے آخری دن چوبارہ کے مقام پر تقریبات کا سلسلہ جاری۔
صوبائی وزیر بیت المال اجمل چیمہ نے ربن کاٹ کر لیہ تھل میلہ کے آخری دن کی تقریبات کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر قومی پرچم کشائی کی گئی اور قومی ترانہ پیش کیا گیا۔
صوبائی وزیر بیت المال اجمل چیمہ، ایم این اے ملک نیاز جکھڑ، ایم پی اے طاہر رندھاوا، ڈی سی بابر بشیر اور ڈی پی او طاہر رحمان نے پرچم کشائی کی ۔
لیہ۔تقریب میں ایم پی اے ملک احمد علی اولکھ ، سابق وفاقی وزیر سردار بہادر خان سیہڑ،چیئرمین ضلع کونسل عمر علی اولکھ ،ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی کی شرکت۔
لیہ۔تھل جیپ ریلی کے فائنل مقابلوں میں شریک گاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری
لیہ۔لیہ تھل میلہ میں بچوں،والدین اور عوام کی بڑی تعداد میں شرکت۔
طلبا کی طرف سے جھومر پیش کیا گیا۔
ڈھول کی مخصوص تھاپ پر گھوڑوں کا خوبصورت رقص پیش کیا گیا۔
لیہ۔میزبان لیہ تھل میلہ ایم پی اے طاہر رندھاوا اور بشارت رندھاوا نے مہمانوں کو سرائیکی اجرک اور ٹوپی کا تحفہ دیا۔
سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام والی بال اور کبڈی کے مقابلوں کا اہتمام۔
تیسری تھل ڈیزٹ جیپ ریلی کے آخری مرحلہ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنیوالے میر نادر مگسی ریس مکمل کرکے واپس پہنچ گئے.
پہلے نمبر پر جانیوالے میر نادر مگسی نے 192 کلو میٹر کا ٹریک 2 گھنٹے 16 منٹ 50 سیکنڈ میں مکمل کیا ہے.
تیسرے نمبر پر جانیوالے صاحبزادہ سلطان محمد علی بھی اپنی ریس مکمل کرکے واپس پہنچ گئے.
تیسری تھل ڈیزٹ جیپ ریلی میں صاحبزادہ سلطان محمد علی 2 گھنٹے 16 منٹ 59 سیکنڈ پر واپس پہنچیں ہیں.
مظفرگڑھ. تیسری تھل ڈیزٹ جیپ ریلی کے فاتح سلطان کے لیے میر نادر مگسی اور صاحبزادہ سلطان محمد علی میں انتہائی کم وقت سے مقابلہ ہے.
مظفرگڑھ. تمام کیٹگری کے ریس کا حتمی رزلٹ کا اعلان شام کو منعقد ہونیوالی تقریب میں سرکاری طور پر کیا
جاییگا
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔