Local electionsلوکل باڈیز نظام کو آئندہ 48 گھنٹوں میں حتمی شکل دی جائے: وزیر اعظم کی ہدایت
September 23, 2018
0
※ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت لوکل باڈیز سے متعلق اجلاس
※ اجلاس میں وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین ، گورنر پنجاب، گورنر خیبر پختونخواہ ، وزیر اعلی پنجاب ، سینئر پارٹی قیادت کی شرکت
※ اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنا پی ٹی آئی حکومت کا سب سے اہم ایجنڈا ہے جس کا مقصد عوام کو صحیح معنوں میں بااختیار بنانا ہے: وزیر اعظم
※ اختیارات کی عوامی سطح پر منتقلی کے ساتھ ساتھ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ عوام اپنے منتخب نمائندوں کو موثر احتساب کریں
※ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی اور لوکل باڈیز کے نظام سے نئی لیڈرشپ کو اوپر آنے میں مدد ملے گی
※ ماضی میں جمہوری نظام میں ایک بڑا مسئلہ یہ بھی تھا کہ ممبران پارلیمنٹ کی توجہ قانون سازی پر کم جبکہ دیگر امور بشمول اختیارات اور فنڈز کے حصول پر زیادہ رہی
※ لوکل باڈیز کے نظام کا مقصد اسٹیٹس کو توڑنا ہے
※ لوکل باڈیز کا ایک ایسا نظام متعارف کرایا جائے گا جس میں عوامی نمائندوں کو کسی سطح پر بلیک میل نہ کیا جا سکے اور وہ اپنی تمام تر توجہ اپنی عوام کی فلاح پر مرکوذ کر سکیں
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔