Type Here to Get Search Results !

Weather

LAYYAH WEATHER

کورونا کے باعث سکول بند کرنے کی خبر..... وزیرتعلیم مرادراس کا وضاحتی بیان جاری

سحرلیہ 0

 


کورونا کے باعث سکول بند کرنے کی خبریں زیر گردش ہیں،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اورمحکمہ صحت پنجاب نےالیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تمام خبریں بے بنیاد قرار دے دیں۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے،کچھ عرصہ قبل کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی ہوئی،اکتوبر کے پہلے 20 روزمیں کورونا کیسوں کی تعداد بڑھی،شہری احتیاطی تدابیر پر من وعن عمل کریں،شہریوں کا پہلے کی طرح تعاون ضروری ہے۔

محکمہ صحت پنجاب حکام کےمطابق کورونا کےمریضوں کی تعداد کا تعین کرنے کے لئے سکولوں میں کورونا ٹیسٹ کی تعداد بڑھا دی گئی ہے،دوسری جانب صوبائی وزیرتعلیم مراد راس کا کہنا ہےکہ تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے،تعلیمی اداروں کی بندش سےمتعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں،سیکرٹری صحت کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کا کہنا ہےکہ معلومات کی تصدیق کے لیےہیلپ لائن 1033پر کال یا ان باکس کریں۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.