کورونا میں پھر تیزی آگئی، 24 گھنٹے کے دوران لاہور میں 4 اموات اور 48 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد لاہور میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 51087 اور اموات 896 ہوگئی۔
ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں کورونا کے 108 مریض سامنے آئے ہیں اور 12اموات کی تصدیق کی گئی ہے، صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 101760 اور 2310 اموات ہوچکی ہیں۔ پنجاب میں کورونا سے متاثر ہونے والے 97252 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
لاہور پولیس میں ایک بار پھر کورونا پھیلنے لگا، انچارج انویسٹی گیشن باغبانپورہ قیصر عزیز بھی وائرس کا شکار ہوگئے، ایک ماہ پہلے تک پولیس میں کورونا کا کوئی مریض موجود نہیں تھا، لاہور پولیس کے 400 سے زائد اہلکار و افسر کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد پنجاب پولیس نے بھی کمر کس لی، صوبے کے تمام پولیس لائنز میں بغیر ماسک کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی، پنجاب پولیس نے تمام پولیس لائنز کو مراسلہ بھی جاری کر دیا۔
پنجاب پولیس کی جانب سے جاری مراسلے میں پولیس لائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام افسران اور اہلکار ماسک پہن کر لائنز میں ڈیوٹی سرانجام دیں، بغیر ماسک کے کسی کو بھی پولیس لائنز میں داخلہ کی اجازت نہ دی جائے۔
دوسری جانب پولیس نے کمیونیکیشن سسٹم مکمل ڈیجٹلائز کرنے کا فیصلہ کرلیا، تھانوں اور دفاتر کیلئے 12 ہزار ڈیجٹیل سیٹس خریدے جائیں گے، پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر اگلے ہفتے سے قصور سے ڈیجٹلائزیشن شروع کی جائے گی۔
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔