ڈی آئی جی ویلفیئر کی سربراہی میں اعلیٰ افسران پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے گی، کمیٹی کو شہروں کے دورے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، کمیٹی آرپی اوز، ڈی پی اوز کیساتھ مل کرفزیبلیٹی رپورٹ تیار کرے گی، سرکاری ہسپتالوں میں عوام کا بہت رش ہوتا جس کی وجہ سے ملازمین کا وقت ضائع ہوتا ہے اور کئی کئی دن انتظار کرنا پڑتا ہے، پو لیس کے اپنے ہسپتال بنانے سے فورس کا مورال بلند ہوگا۔
لاہور سمیت پنجاب بھرمیں 2 لاکھ کے قریب پولیس ملازمین کے علاج ومعالجہ کے لئے کوئی سہولیات موجود نہیں، اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہور سمیت 3 بڑے شہروں میں پولیس اہلکاروں کیلئے ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لاہور میں 50، ملتان 32 اور راولپنڈی میں 30 بستروں پر مشتمل ہسپتال بنایا جائے گا، اہلکاروں اور ان کی فیملیز کے علاج کے لیے پولیس اپنے ویلفئیر فنڈز سے تینوں ہسپتالوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔
آئی جی پنجاب نے 3 بڑے اضلاع میں پولیس کے لئے مخصوص ہسپتال بنانے کے احکامات جاری کردئیے، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ہسپتال بنانے کے لیے سروے کر کےفزیبلیٹی رپورٹ تیار کرنے کا حکم دے دیا گیا
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔