اسلام آباد : سعودی سفیر نے وزیر مذہبی امور نور الحق قادری سے ملاقات میں عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ
👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇
عنقریب پاکستانی زائرین سے عمرہ کی پابندی اٹھا لی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری سے سعودی سفیر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں عمرہ زائرین کیلئے فلائٹس کی بحالی اور پابندی والے ممالک سے نکالنے پر گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں پاک سعودی تعلقات اورباہمی دلچسپی کےامورپربھی تبادلہ خیال کیا گیا ، وفاقی وزیر مذہبی امور نے سعودی سفیر کو یقین دہانی کرائی کہ وزارت مذہبی امور سعودی ہدایات پر ہر ممکن تعاون کرے گی۔سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ
👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇
عمرہ آپریشن بحالی کامطالبہ جلدسعودی حکام کےسامنےپیش کیا جائے گا اور عنقریب پاکستانی زائرین سےعمرہ کی پابندی اٹھا لی جائے گی۔یاد رہے وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے پاکستان کی مدد کرنے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے تھا کہ بہت جلد پاکستان سے بھی عمرہ زائرین اور فلائٹس کا سلسلہ شروع ہوگا۔
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔