ملک کے بیشتر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں رہینگے ملک بھر میں آج سے بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز ہوگا۔
ملک میں آج سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا آغاز ہوگا، کئی شہروں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری بھی ہوگی۔ اسلام آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ ڈویژن میں بارش کا امکان ہے۔ مالاکنڈ، کوئٹہ، ژوب، ناران، کاغان، مری کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں بارش تو کہیں برف باری بھی ہو سکتی ہے۔
پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔