چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کی تصدیق ہوگئی ۔
February 19, 2018
0
پی ٹی آئی نے عمران خان کی شادی کی تصاویر جاری کردیں،جن میں بشری بی بی کے قریبی رشتے دار اورعون چوہدری موجود ہیں۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کی سادہ تقریب دلہن کے گھر ہوئی ،نکاح مفتی سعید نے پڑھایاجس کے بعد رخصتی ہوئی۔
عمران خان کے نکاح کے گواہ ان کے دوست اور پارٹی رہنما عون چوہدری اور زلفی بخاری تھے ،پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے عمران خان کی شادی کی تصدیق کی ۔
اس سے قبل عمران خان اور بشریٰ بی بی عرف پنکی بی بی کی شادی کی خبر سب سے پہلے دی نیوز کے رپورٹر عمر چیمہ نے بریک کی تھی ۔
عمرچیمہ کی خبر پر تحریک انصاف کے اس وقت کے ترجمان نعیم الحق نے کہا تھاکہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی نہیں ہوئی صرف نکاح کا پیغام بھیجا ہے،مگر آج تصدیق ہوگئی کہ عمران خان نے بشریٰ بی بی سے شادی کی ہے۔
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔