آج مادری زبان کا عالمی دن منایا جارھا ھے اپنےمادری زبان مین کوی ایک فقرہ لکھین
February 21, 2018
0
مادری زبان مان بولی یا مدر لینگویج کا عالمی دن اقوامِ متحدہ کے تحت اگرچہ 1999ء سے ہر سال منایا جانا شروع ہوا لیکن اس کی جڑیں 1952ء کے متحدہ پاکستان میں پیوست ہیں جب مُلک کے معرضِ وجود میں آنے کے فوراً بعد مادری زبانوں کی اہمیت کو نظر انداز کرتے ہوئے اردو کو قومی زبان کا درجہ دے دیا گیا۔
اس فیصلے کے ردِ عمل میں ڈھاکا یونیورسٹی کے طالبِ علموں نے بنگالی کے حق میں احتجاج کیا جن پر پولیس نے فائرنگ کر دی اور نتیجے میں 8 طلبہ ہلاک ہو گئے۔ بنگالیوں کی مادری زبان کے لیے تحریک اتنی اہم تھی کہ اقوامِ متحدہ نے 47 سال بعد 21 فروری کو ماردی زبان کا عالمی دن قرار دیا۔ یہ دن منانے کا بنیادی مقصد لوگوں کو مادری زبان کی اہمیت سے روشناس کروانا ہے۔
ہمسایہ مُلک بھارت سمیت دُنیا کے کئی ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک نے مادری زبانوں کی اہمیت کو مانتے ہوئے اس ضرورت کو تسلیم کیا کہ بچوں کو اُن کی مادری زبان میں ہی تعلیم دی جائے اور یہ کہ مقامی زبانوں کی ترویج و ترقی شہریوں کا بنیادی حق ہے۔
لیکن پاکستان میں صورتِ حال اس کے بلکہ برعکس ہے جہاں 67 سال بعد بھی مقامی زبانوں کو سرکاری سطح پر کوئی اہمیت نہیں مل سکی۔ پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں میں مادری زبان ابتدائی تعلیمی درجات میں ضرور پڑھائی جاتی ہے لیکن اس کی ترویج واشاعت کی سرکاری سطح پر کبھی بھی سنجیدگی سے ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔
گزشتہ برس شائع ہونے والی اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسکو کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تقریباً 55 لاکھ بچے کبھی سکول نہیں گئے اور سکول جانے والوں میں بھی ہر سال تقریباً 35 ہزار بچے سکول چھوڑ دیتے ہیں۔ سکول سے باہر بچوں کے حوالے سے 135 ملکوں میں نائجیریا کے بعد پاکستان کا 134 واں نمبر ہے۔
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔