اسلام آباد: پاكستان تحریک انصاف كی منحرف ركن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے كہا ہے کہ لودھراں كے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) نے کامیابی میری وجہ سے حاصل كی۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ لودھراں کے عوام کے سامنے صرف اور صرف تحریک انصاف کی حقیقت عیاں کرنے اور پی ٹی آئی کے خلاف ان کا شعور اجاگر کرنے لیے انتخابی مہم چلائی، میری الیکشن مہم کو عوام نے بھرپور پذیرائی دی جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کے رکن علی ترین كو شكست كا سامنا كرنا پڑا۔
عائشہ گلالئی نے کہا کہ كہ لودھراں كے ضمنی الیكشن كے موقع پر نواز شریف مہم چلانے وہاں نہیں گئے، صرف میری وجہ سے لودھراں كی سیٹ مسلم لیگ (ن) نے حاصل كی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کل بروز جمعہ اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے کے حوالے سے اعلان کریں گی۔
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔