قاتل ایم ایم روڑ 4 انسانی جانیں نگل گئی نہت بڑا حادثہ 26 زخمی صف ماتم بچھ گیی
March 05, 2018
0
تلہ گنگ:تلہ گنگ میانوالی روڈ پر المناک ٹریفک حادثہ میں
چار قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق تلہ گنگ میانوالی روڈ پر ونہار کے قریب مسافر کوچ اور ڈمپر کے المناک تصادم کی وجہ سے چار افراد شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ ریسکیو ذرائع کے مطابق 26سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہیں۔مسافر کوچ ڈیرہ غازی خان سے روالپنڈی جاری تھی کہ ونہار کے قریب تلہ گنگ میانوالی بین الصوبائی شاہراہ پر حادثے کا شکار ہوگئی۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ پایا جا رہا ہے۔حادثے میں جاں بحق ہوجانے والے مسافروں کی میتیں اور شدید زخمیوں کو سٹی ہسپتال تلہ گنگ منتقل کردیا گیا ہے جس میںسے ذرائع کے مطابق پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں روالپنڈی ہسپتال
منتقل کیا جارہا ہے
.. ڈیرہ غازی خان سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس نمبر KA-99 میانوالی روڈ پر بدھڑ ونہار کے قریب سامنے سے آنے والے ڈمپر نمبر JV-2718سے ٹکرا گئی ، جس کے نتیجہ میں 4 افراد موقع پر جانبحق ہوئے جبکہ 11 زخمی متاثرین کو سٹی ہسپتال تلہ گنگ منتقل .... اللہ پاک ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے. زخمیوں کو جلد از جلد صحت کاملہ عطا فرمائے اور ہمارے حکمرانوں کو ہماری ان لاشوں پر ترس آہ جائے آمین...
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔