چیئرمین سینیٹ کیلئے بلوچستان پینل کے امیدوارصادق سنجرانی جیت گئے ہیں،
March 12, 2018
0
چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات
2018ء میں کانٹے دارمقابلہ ہوا، چیئرمین سینیٹ کیلئے بلوچستان پینل کے امیدوارصادق سنجرانی جیت گئے ہیں، صادق سنجرانی نے 57 ووٹ حاصل کیے،جبکہ مد مقابل حکمران جماعت کے امیدوارراجاظفرالحق نے 46 ووٹ حاصل کیے ہیں۔غیرسرکاری نتائج کے مطابق چیئرمین سینیٹ کیلئے بلوچستان پینل کے امیدوارصادق سنجرانی جیت گئے ہیں۔* چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے کے بعد صادق سنجرانی نے اپنے عہدے کاحلف بھی اٹھا لیا ہے۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاانتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے خفیہ رائے شماری میں 103سینیٹرز نے حصہ لیا۔جبکہ ایک سینیٹراسحاق ڈار صحت خرابی کے باعث بیرون ملک زیرعلاج ہیں اس لیے انہوں نے ووٹ نہیں دیا۔
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔