پرویز خٹک اور احسن اقبال کے بعدسابق وزیراعظم نواز شریف پر تقریب کے دوران ایک شخص کی جانب سے جوتا پھینکا گیا جو ان کے سینے پر جالگا۔ گڑھی شاہو میں سابق وزیراعظم نواز شریف جامعہ نعیمیہ کے زیراہتمام تقریب میں شریک ہوئے اور جب وہ خطاب کے لئے ڈائس پر آئے تو ایک شخص نے ان کی جانب جوتا اچھالا جو ان کے سینے پر لگا۔جوتا اچھالنے والے شخص کو وہاں موجود افراد نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور ہال سے باہر لے جاکر سیکیورٹی اہلکاروں کے حوالے کردیا۔سابق وزیراعظم پر جوتا پھینکنے والا شخص جامعہ نعیمیہ کا فارغ التحصیل طالبعلم
سحرپاکستانMarch 11, 2018
0
سابق وزیراعظم نواز پر لاہور میں جامعہ نعیمیہ میں تقریب کے دوران ایک شخص کی جانب سے جوتا پھینکا گیا جو ان کے سینے پر جالگا۔گڑھی شاہو میں سابق وزیراعظم نواز شریف جامعہ نعیمیہ کے زیراہتمام تقریب میں شریک ہوئے اور جب وہ خطاب کے لئے ڈائس پر آئے تو ایک شخص نے ان کی جانب جوتا اچھالا جو ان کے سینے پر لگا۔جوتا اچھالنے والے شخص کو وہاں موجود افراد نے پکڑ لیا جسے تقریب سے باہر لے جانے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کے حوالے کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف صورتحال پر سخت پریشان ہیں اور فوراً اپنی رہائش گاہ روانہ ہو گئے ۔تقریب کے دوران سابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید بھی ان کے ہمراہ تھے ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران ایک شخص نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے چہرے پر سیاہی پھینک دی تھی جسے وہاں موجود افراد نے پکڑ کر زد و کوب کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کیا۔بعدازاں وزیر خارجہ خواجہ آصف کی جانب سے ملزم کو معاف کرنے کے بعد سیاہی پھینکنے والے شخص کو چھوڑ دیا گیا۔گزشتہ ماہ 24 فروری کو نارووال میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران ایک نوجوان کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر جوتا پھینکا گیا تھا تاہم خوش قسمتی جوتا ان کے قریب سے گزر گیااسکے علاوہ حال ھی مین پرویز خٹک کو تین جوتے مارے گیے
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔