تھانہ مخدوم پور کی حدود میں واقع چک نمبر 1/AH میں اختری بی بی کا اپنے بھائیوں یاسین ، شبیر ، یامین وغیرہ سے وراثتی جائیداد کا تنازع چل رہا تھا گزشتہ روز اختری بی بی اپنے رقبہ پر موجود تھی اسی اثناء میں اس کے بھائی وہاں آگئے جن کے پاس کلہاڑیاں اور کسی تھی آتے ہی اپنی بہن پر پے در پے وار کرکے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اسکی دونوں ٹانگیں کاٹ دیں فائیر بھی کئے گئے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے اطلاع پر 1122 موقع پر آئی اختری بی بی کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال خانیوال منتقل کردیا بتایا جاتا ہے کہ اختری بی بی کی شادی مظفر گڑھ کے علاقہ میں ہوئی تھی جس کا خاوند آرمی ملازم ہے اختری بی بی اور اس کے بھائیوں میں وراثتی جائیداد کا تنازع 4/5 سال سے چل رہا تھا پولیس تھانہ مخدوم پور ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 88/18بجرم 324-149/148 درج کر لیا ہے ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔
خون سفید ہو گیا وراثتی جائیداد کے تنازع پر بھائیوں نے کسی اور کلہاڑیوں کے پے درپے وار کر کے بہن کی دونوں ٹانگیں کاٹ دیں
April 08, 2018
0
Tags
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔