افسوس ناک خبر
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ ایک گولی لگی ھے یا اللہ رحم یا اللہ رحم
نارووال میں وزیرداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے، وزیرداخلہ کے بازو میں دو گولیاں لگی ہیں جس سے وہ زخمی ہوگئے ہیں جب کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
واقعہ نارووال کے علاقے قصبہ کنجروڑ میں پیش آیا جہاں وزیرداخلہ احسن اقبال پر ایک کارنر میٹنگ میں شریک تھے، بتایا جاتا ہے کہ ایم پی اے رانا منان کے ڈیرے پر کارنر میٹنگ کے انعقاد کیا گیا تھا، کارنر میٹنگ کے اختتام پر احسن اقبال جب ڈیرے سے باہر آرہے تھے کہ اس دوران مجمع میں شریک ایک مسلح شخص نے پستول سے ان پر فائرنگ کردی ، ملزم نے وزیرداخلہ پر براہ راست فائرنگ کی جس سے دو گولیاں احسن اقبال کے بازو میں لگی ہیں۔
وزیرداخلہ احسن اقبال کو زخمی حالت میں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور اس وقت ڈاکٹرز احسن اقبال کا آپریشن کررہے ہیں۔
دوسری جانب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام عابد حسین ہے اور اس کی عمر 21سال ہے۔
دوسری جانب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ھے
احسن اقبال کو لاہور منتقل کیا جارہا ہے۔۔۔
افسوس ناک خبر ahsan iqbalوفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ ایک گولی لگی ھے یا اللہ رحم یا اللہ رحم
May 06, 2018
0
Tags
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔