تاریخ میں پہلی بار پنجاب کے تعلیمی اداروں میں قرآنِ پاک کی لازمی تعلیم کا بل متفقہ طور پر منظور
May 06, 2018
0
*ملکی تاریخ میں پہلی بار پنجاب کے تعلیمی اداروں میں قرآنِ پاک کی لازمی تعلیم کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے۔*
پنجاب اسمبلی نے ملکی تاریخ میں پہلی بار تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کی لازمی تعلیم کا بل متفقہ طورپرمنظورکرلیا ہے، بل جسے اپوزیشن کی حمایت بھی حاصل تھی۔
بل منظورہونے کے بعد اب پنجاب کے تمام سرکاری اورغیرسرکاری تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کی تعلیم ناظرہ اور ترجمہ کے ساتھ مسلمان طلبا کو دی جائے گی اور پہلی سے چھٹی جماعت تک ناظرہ کی تعلیم دی جائے گی جب کہ چھٹی سے بارہویں جماعت کے بچوں کو مکمل قرآن پاک کا ترجمہ پڑھایا جائے گا، بل منظور ہونے پراراکین اسمبلی نے ڈاکٹروسیم اخترکومبارک باد پیش کی۔
(copied)
Tags
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔