جنوبی پنجاب محاذ کے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ الحاق کے بعد سردار قیصر عباس خان مگسی اپنے آبائی شہر چوبارہ پہنچ گئے
. علاقہ کی عوام کی طرف سے شاندار استقبال کا سلسلہ جاری ہے لوگ قافلوں کی صورت میں ان کے ڈیرے پر آ رہے ہیں پھولوں کے ہار پہنائے جا رہے ہیں اور ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص اور بھنگڑے بھی ڈالے جا رہے ہیں . سردار قیصر عباس مگسی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ مجھے اپنے حلقہ کی عوام پر فخر ہے کہ ہر مشکل وقت میں عوام نے میرا ساتھ دیا اور میرے ہر فیصلے کی تائید کرکے مجھے حوصلہ افزائی بخشی انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور وزیراعظم میاں نواز شریف جب بھی لیہ آئے تو ہمارے حلقہ کی عوام نے میری اپیل پر سب سے زیادہ تعداد میں جاکر میری عزت بڑھائ انہوں نے جتنے اعلانات کیے کوئ ایک بھی پورا نہیں کیا چوک اعظم کیلئے سوئ گیس .نکاسی آب اور دیگر ڈویلپمنٹ کیلئے چوبارہ اور چوک اعظم کیلئے 30 ،،30 کروڑ روپے کے اعلانات تو کر گئے مگر عملی طور پر کچھ بھی نا ہوا یہ
المیہ صرف لیہ کا نہیں تھا بلکہ پورے جنوبی پنجاب کا تھا اسی لیے بلخ شیر مزاری کی قیادت میں جنوبی پنجاب محاذ تشکیل دے کر ہم نے اپنے حقوق کی آواز اٹھائی ہمارے تمام جماعتوں بشمول مسلم لیگ ن سے بھی مذاکرات ہوئے مگر کامیاب مذاکرات پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہوے جس میں سب سے پہلی شرط جنوبی پنجاب صوبہ بنانے اور اس خطہ کو پورے حقوق دینے کی ہے انشاء اللہ تعالی اب جنوبی پنجاب کو بھی اپنا حق دیا جائے گا اب ہر جماعت جنوبی پنجاب کہ حق میں بولے گی کیونکہ اب انہیں پتہ چل گیا ہے کہ جنوبی پنجاب والے اپنے حق کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے انہوں نے اس موقع پر مخالین کو چیلنج دیا کہ سوشل میڈیا پر میرے خلاف کرپشن. اور نیب کیسز کے الزامات کے طوفان کھڑا کرنے والے کسی ادارہ سے میرے خلاف کاروائ کی کاپی لا کر بطور ثبوت پیش کر دیں
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔